محبوب نگر ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو سالہ ریگولر بی ایڈ کورس کا نصاب تعلیمی سال 2023-24 سے تبدیل ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب بورڈ آف اسٹیڈیز ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد تبدیل شدہ نصاب 2 سالہ ریگولر بی ایڈ کورس کی رسم اجرائی پروفیسر ایل بی لکشمی کانت رتھور وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر پروفیسر گریجا منگانایا اور رجسٹرار پالمور یونیورسٹی، ڈاکٹر مدھوسدن ریڈی ڈائرکٹر اکیڈیمک آڈٹ مل، ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل، ڈاکٹر وشواناتھم ایچ او ڈی، ڈاکٹر اینیز، ڈاکٹر جگدیشورپا و ممبران موجود تھے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ عنقریب پالمور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام بی ایڈ کالجس کے پرنسپلس اور لکچررس کے لئے ایک اورنٹیشن پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ جدید نصاب کی تمام تر تفصیلات سے واقف کروایا جاسکے۔ بورڈ آف اسٹڈیز ان ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کے نئے چیرمین ڈاکٹر شنکر پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ہیں۔