بی ای ؍ بی ٹیک اور ڈپلوما ہولڈرس جونیر انجینئرس کے سرکاری ملازمتیں

   

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں جونیر انجینئرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحان رکھا ہے اس کے لئے بی ای بی ٹیک، سیول، میکانیکل، الیکٹریکل یا ڈپلوما ہولڈرس اہل ہیں۔ اس کے معلومات رہنمائی اور فارمس کے ادخال کے لئے امیدوار آدھار کارڈ زیراکس، فوٹو اور اسنادات زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں۔