کینبرا۔آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے واضح طور پر کہا کہ جب تک وہ آسٹریلیا کے لئے کھیلیں گے تب تک ملک کی مشہور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نہیں لوٹیں گے ۔ وارنر نے کہا کہ کھیل کے ضابطوں کے ساتھ غیرضروری طور پر چھیڑچھاڑ کے بجائے کھیل میں اسٹارکھلاڑیوں کی موجودگی کی ضرورت ہے ۔ وارنر بی بی ایل کی شروعات کے سیزن میں لیگ کے اسٹارکھلاڑیوں میں سے ایک تھے لیکن انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ پر ہی توجہ دی اور بی بی ایل سے دوری اختیار کرلی ۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال زیادہ کرکٹ میچ نہیں کھیلے گئے ہیں اور اس کے باوجود وارنر نے کہا ہے کہ وہ خالی وقت کا استعمال اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے لئے کرنا چاہیں گے ۔