میلبورن۔ کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر آئندہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بیرونیکھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ بی بی ایل کا نیا سیزن دسمبر میں شروع ہوگا جس کے لیے ڈرافٹ آئندہ چند ماہ میں تیار کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈرافٹ سسٹم کے مطابق ہر ٹیم کوکم ازکم دو اور زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ڈرافٹ کو بہترین دستیاب بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے مقصد سے تیارکیا گیا ہے اور اس کا مقصد بی بی ایل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانا ہے۔ کھلاڑیوں کی چار زمرے ہوں گی (پلاٹینم، گولڈ، سلور اور برونز۔ ان میں سے پلاٹینم زمرے کے کرکٹرزکو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے قرار دیا گیاہے ۔