نئی دہلی: ممبئی-دہلی میں واقع برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر میں آئی ٹی سروے کے حوالے سے محکمہ انکم ٹیکس نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ تین روزہ سروے کے بعد بی بی سی کے دفاتر میں بین الاقوامی ٹیکس کے حوالے سے کچھ بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 133A کے تحت ایک سروے کیا تھا۔ سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ بی بی سی گروپ نے کم آمدنی ظاہر کرکے ٹیکس بچانے کی کوشش کی ہے۔ سروے کے دوران محکمہ نے تنظیم کے آپریشن سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔