نیروبی : کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے عملہ کی ایک خاتون رکن کے پْراسرارقتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔شہر کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ بین الاقوامی خیراتی ادارے بی بی سی میڈیا ایکشن کے لیے کام کرنے والی برطانوی شہری کیٹ میچل نیروبی میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں گذشتہ جمعہ کو مردہ پائی گئی تھیں اور ان کی نعش ہوٹل کا ہنگامی الارم فعال ہونے کے فوراً بعد ملی تھی۔ہوٹل کی آٹھویں منزل پر واقع ان کے کمرے کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی اور ہوٹل کے باہر زمین پر ایک شخص کی نعش ملی تھی۔وہ موت سے پہلے مبیّنہ طورپراس شخص کے ساتھ تھیں۔