نئی دہلی : سپریم کورٹ میں جمعہ کو اس درخواست کی سماعت ہوگی جس میں گجرات فسادات پر تیار کردہ بی بی سی کی دستاویزی فلم پر مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کردہ امتناع کو چیالنج کیا گیا ہے ۔ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا مویترا‘ سینئر صحافی این رام اور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے یہ درخواست عدالت عظمی میں داخل کی ہے ۔اس فلم پر کافی ہنگامہ ہورہا ہے ۔