ناجائز قابض غیر مسلم شخص کا اقدام، ضلع کلکٹر اور ایس پی سے شکایت
کاماریڈی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کے بی بی پیٹ میں واقع مسلم قبرستان پر غیر مجاز طور پر قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے غیر مسلم کی جانب سے مردہ کو نذرآتش کرنے کے خلاف بی بی پیٹ کے مسلمانوں کی جانب سے ضلع کلکٹر ، ایس پی کے علاوہ بی بی پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے نعشیں جلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ضلع کے بی بی پیٹ میں سروے نمبر 724 ،725 میں جملہ 3 ایکر اراضی ہے گذشتہ چند دن قبل بھی غیر مسلم کی جانب سے قبرستان کی اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جگہ کی صفائی کرتے ہوئے حد بندی کرنے پر مسلمانوں کی جانب سے کی گئی شکایت پر ایم آر او نے قبضہ کرنے والوں کو ڈاکومنٹ بتانے کی ہدایت دی تھی ان کو ڈاکیومنٹس نہیں دکھائے گئے تھے مسلمانوں کا قبرستان درج وقف ہے اور
سینکڑوں برس سے یہاں پر قبرستان موجود ہے اور مدفن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قیمتی اراضی ہونے کی وجہ سے غیر مسلم ا فراد کی نظر اس پر پڑ گئی اور اسے حاصل کرنے کیلئے سازش رچاتے ہوئے قبرستان کی اراضی پر غیر مجاز طور پر قبضہ کیا جارہا ہے منڈل کوآپشن ممبر محمد آصف الدین عبدالعلیم و دیگر نے بتایا کہ یہ اراضی درج وقف ہے اس سے قبل بھی اس طرح کی کوشش کرنے پر پولیس اور ریونیو کے عہدیداروں سے شکایت کرنے پر دستاویزات بتانے سے قاصر تھے لیکن کوئی بھی دستاویزات غیر مسلم کی جانب سے پیش نہیں کئے گئے انتظامیہ نے ان پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا لیکن وقفہ وقفہ سے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے نعشوں کو بھی جلانا شروع کیا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر سی ای او وقف بورڈ سے اور میناریٹی کمیشن سے شکایت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔