حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں 6 جولائی کو بی بی کا الاوہ سے نکالے جانے والے بی بی کا علم جلوس کے پیش نظر دوپہر 12 تا 10 بجے شب حسب ذیل ٹریفک تحدیدات ہوں گی۔ گاڑیوں کو بی بی کا الاوہ، سنارگلی ٹی جنکشن کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دبیرپورہ دروازہ اور گنگانگر نالہ یاقوت پورہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ گاڑیوں کو شیخ فیض کمان کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں جبار ہوٹل سے دبیرپورہ دروازہ یا چنچلگوڑہ کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ اعتبارچوک سے آنے والی ٹریفک کو بڑا بازار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں اعتبارچوک سے کوٹلہ عالیجاہ یا پرانی حویلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس، گنگانگر نالہ یاقوت پورہ کے قریب پہنچنے پر پرانی حویلی سے آنے والے ٹریفک کو اعتبارک چوک کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں پرانی حویلی سے چھتہ بازار یا تالاب کٹہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ مغلپورہ اور والٹا ہوٹل سے آنے والی ٹریفک کو اعتبار چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں بی بی بازار چوراہا سے پیرس کیفے یا تالاب کٹہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس، اعتبار چوک پہنچنے پر مٹی کا شیر اور مدینہ سے آنے والی ٹریفک کو اعتبارک چوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور گلزار حوض سے مدینہ یا مٹی کا شیر کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس کوٹلہ عالیجاہ پہنچنے پر مغلپورہ واٹر ٹینک سے آنے والی ٹریفک کو چوک میدان خان کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور حافظ ڈنکا مسجد سے پیرس کیفے یا بی بی بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس چارمینار کے پاس پہنچنے پر شکر کوٹے سے آنے والی ٹریفک کو گلزار حوض کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور مٹی کا شیر جنکشن سے گھانسی بازار یا چیلہ پورہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ نیاپل سے آنے والی ٹریفک کو چارمینار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں مدینہ ایکس روڈ سے سٹی کالج کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس میرعالم منڈی پہنچنے پر چادرگھاٹ روٹری، نورخاں بازار، سالارجنگ میوزیم اور شیواجی برج سے آنے والی ٹریفک کو پرانی حویلی کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں سالارجنگ روٹری سے نیاپل، شیواجی برج اور نورخاں بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔