بی بی کے علم پر سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کا ڈھٹی کا نذرانہ

   

یوم عاشورہ کل حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹریفک تحدیدات
حیدرآباد : /27 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے جمعرات کو تاریخی بی بی کا الاوہ پہنچ کر ڈھٹی پیش کئے ۔ یوم عاشورہ کیلئے کئے جانے والے پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس عہدیداروں سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔ سی وی آنند نے ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر وکرم جیت مان اور ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ کے ہمراہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس جو ہاتھی پر نکالا جارہا ہے کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کئے ۔ /29 جولائی کو یوم عاشورہ کے موقع پر حیدرآباد پولیس نے پرانے شہر میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ دوپہر 12 بجے تا رات 10 بجے تک تحدیدات نافذ رہیں گے ۔ سنار گلی ٹی جنکشن سے بی بی کا الاوہ جانے والی ٹریفک کا رخ دبیر پورہ دروازہ اور گنگانگر نالہ یاقوت پورہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح شیخ فیض کمان کی سمت جانے والی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور ٹریفک کا رخ جبار ہوٹل یا دبیرپورہ دروازہ و چنچل گوڑہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح اعتبار چوک سے آنے والی ٹریفک کو بڑا بازار کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور ٹریفک کا رخ کوٹلہ عالیجاہ یا پرانی حویلی کی سمت کردیا جائے گا ۔ مرکزی جلوس گنگا نگر نالہ یاقوت پورہ پہنچنے پر پرانی حویلی سے اعتبار چوک آنے والی ٹریفک کا رخ چھتہ بازار ، دبیر پورہ اور سالارجنگ روٹری کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح مغل پورہ ، والٹا ہوٹل سے جانے والی ٹریفک کا رخ بی بی بازار چوراہا ، پیرس کیف یا تالاب کٹہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ مرکزی جلوس اعتبار چوک پہنچنے پر مٹی کا شیر اور مدینہ سے آنے والی ٹریفک کا رخ گلزار حوض سے مدینہ بلڈنگ کی طرف کردیا جائے گا ۔ کوٹلہ عالیجاہ تک جلوس پہنچنے پر مغل پورہ واٹر ٹینک سے چوک میدان خان کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ مسجد حافظ ڈنکا اور پیرس کیف کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح مرکزی جلوس کے پیش نظر علاقہ چارمینار ، شکر کوٹ ، نیا پل ، منڈی میرعالم ، چادر گھاٹ روٹری ، نور خاں بازار ، چادر گھاٹ روٹری ، کالی قبر ، افضل گنج علاقوں میں بھی ٹریفک تحدیدات نافذ رہیں گے ۔ یوم عاشورہ کے جلوس کے پیش نظر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی آر ٹی سی بسیس کی آمد و رفت پر بھی تحدیدات رہیں گے ۔ اسی طرح سکندرآباد علاقہ میں بھی کربلا میدان ، آر پی روڈ ، بائیبل حوض ، سنٹرل ٹیلیگراف آئی لینڈ اور رانی گنج میں بھی ٹریفک تحدیدات عائد کئے جارہے ہیں ۔ ب