بی بی کے علم کے جلوس کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

,

   

تلنگانہ ہائی کورٹ میں فاطمہ سیوا دل کی درخواست مسترد

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج یوم عاشورہ کے دن نکالے جانے والے جلوس کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جسٹس ٹی ونود کمار نے فاطمہ سیوا دل کی جانب سے داخل کی گئی رٹ درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک بھر میں جلسے و جلوسوں پر پابندی ہے اور بالخصوص محرم کے جلوس کے ضمن میں سپریم کورٹ نے 25 اگسٹ کو احکام جاری کرتے ہوئے محرم جلوس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس ٹی ونود کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے احکام کے پیش نظر وہ اس سلسلہ میں کوئی بھی احکام جاری کرنے سے قاصر ہیں۔ درخواست گذاروں نے عدالت سے یہ گذارش کی تھی کہ یوم عاشورہ 10محرم کے دن چند افراد کو علم مبارک کو نکالنے کی اجازت دی جائے چونکہ سینکڑوں برسوں کی مذہبی روایت ہے لیکن عدالت نے اس سلسلہ میں کوئی بھی احکام جاری کرنے سے انکار کردیا۔