بی جے وائی ایم کارکنوں کا راہول کیخلاف احتجاج

   

الور : راجستھان کے الور میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے کارکنوں نے آج راہل گاندھی پر اپنے وعدے سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے راہل گاندھی کے وعدہ خلافی کے خلاف شہر کے بھگت سنگھ سرکل میں احتجاج کیا۔ بی جے وائی ایم کے ضلع صدر ترون جین نے بتایا کہ چار سال پہلے جب انتخابات تھے ، راہل گاندھی کی میٹنگ ملاکھیڑا میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا اور بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس اور نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کی بات کی تھی۔ راجستھان میں کانگریس کی حکومت کو بنے ہوئے 4 سال ہو چکے ہیں، لیکن ریاستی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے ریاستی حکومت کے منشور میں کہا تھا کہ کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا، لیکن قرض معاف نہیں کیا گیا اور ان کی زمین کی قرق کا نوٹس کسانوں کے گھر ضرور آیا ہے ، ایسے میں کسان اب قرض معافی کو لے کر کافی پریشان ہے ۔