حیدرآباد ، 9 جولائی ( یو این آئی) اے پی بی جے پی کے صدر کنالکشمی نارائنا نے کہا ہے کہ بی جے پی ریاست میں مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی۔انہوں نے کڑپہ ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم،وائی ایس آرکانگریس اورجناسینا کے کئی لیڈران بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں 2024میں برسراقتدار آنے کے نشانہ کے ساتھ ان کی پارٹی کام کر رہی ہے ۔
اے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاریہ ماہ کے اختتام تک جاری
حیدرآباد،9جولائی(یواین آئی) اے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن اس ماہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔اس بات کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اس اجلاس کی صدارت اسپیکر ٹی سیتارام نے کی۔اس سیشن میں 14کام کے دن ہوں گے ۔بجٹ سیشن کا آغاز گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے 11جولائی کو خطبہ سے ہوگا۔
