بی جے پی، بھارتیہ جناح پارٹی : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کو بھارتیہ جناح پارٹی قرار دیا جبکہ زعفرانی پارٹی کے رتلام ۔ جھبوا لوک سبھا امیدوار نے دعویٰ کیاکہ تقسیم ہند سے بچا جاسکتا ہے بشرطیکہ جواہر لال نہرو نے محمد علی جناح کو وزیراعظم بننے دیا ہوتا۔ کانگریس ترجمان پون کھیرا نے وزیراعظم نریندر مودی سے بی جے پی امیدوار گمان سنگھ دامور کے بیان پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کیوں کہ اُنھوں نے آج ہی رتلام میں پارٹی امیدوار کے لئے مہم چلائی۔