بی جے پی، جھوٹی جملہ پارٹی، ملک بھر میں اقلیتوں پر حملوں کی مذمت

   


جن ہاتھوں سے امیت شاہ کے جوتے اٹھائے انہیں ہاتھوں سے
مندر میں قسم کھائی گئی۔ کے ٹی آر کی تنقید
حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی کے خلاف چارج شیٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے میں عوام کو پتہ چل گیا ہے۔ ’’کون چور ہے کون ایماندار ہے‘‘۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ملک میں بہت بڑا جمہوری نظام ہے۔ جن ہاتھوں سے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے جوتے اٹھائے گئے ہیں ان ہی ہاتھوں سے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے قسم کھائی ہے۔ پنڈتوں کی جانب سے مندر کی صاف صفائی کرنے کے مشورے دیئے جارہے ہیں۔ ٹی آر ایس کو قانون اور تحقیقاتی ایجنسیوں پر مکمل یقین و بھروسہ ہے۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے مرکزی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے 8 سال کے دوران تلنگانہ کو کچھ بھی نہیں دیا ہے جس پر انہوں نے مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کیا۔ فلورائیڈ مسئلہ کو حل کرنے میں مرکزی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا۔ بی جے پی کو جھوٹا جملہ پارٹی قرار دیا۔ ریاست کے لفٹ اریگیشن پراجکٹس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا مرکز پر الزام عائد کیا۔ن