لکھنؤ: کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بعد اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین ووٹروں کے بڑے کردار کو محسوس کرتے ہوئے ، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے خود کو خواتین کی سب سے بڑی خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ مایاوتی نے چہارشنبہ کو کانگریس اور بی جے پی پر خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا برسوں سے زیر التوا مسئلہ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔