٭ متنازعہ شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر ابھیشیک سنگھوی نے آج کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب بھارتیہ ضدی پارٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی معمول کے حالات کی نئی تعریف گڑھ رہی ہے اور پرامن صورتحال کیلئے کشیدہ بنارہی ہے جسے ملک بھر میں پائی جانے والی صورتحال کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ ابھیشیک سنگھوی نے مزید کہا کہ بی جے پی دھیرے دھیرے آدم خور بنتی جارہی ہے۔ واضح رہیکہ کانگریس پارٹی ابتداء سے ہی سٹیزن امینڈمنٹ بل کی مخالفت کرتی رہی ہے اور اس قانون کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیشکشی کے دوران بھی مخالفت کی تھی۔