نلگنڈہ کانگریس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ، کے وینکٹ ریڈی کا خطاب
نلگنڈہ۔ یکم ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ نلگنڈہ میں کانگریس کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی مہم میں تیزی کردی گئی ہے آج حلقہ اسمبلی نلگنڈہ میں این۔ایم۔آر فنکشن ہال میں پارٹی قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر عمارات شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہاکہ میں زندگی بھر آپ کی خدمت کرتا رہوں گا ۔ ابھی 12 دن باقی ہیں اس لئے پارلیمنٹ کے الیکشن کیلئے اتنی محنت کریں جس طرح آپ نے میرے الیکشن میں محنت کی تھی۔ صبح و شام سورج کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم چلائیں حلقہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی سے بھی زیادہ اکثریت ملنی چاہیے۔میں آپ سب مستحق خاندانوں کیلئے گھر فراہم کروانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، کلاک ٹاور سنٹر پر ایک بڑا فنکشن ہال تعمیر کیا جائے گا۔بیرون شہر رنگ روڈ 700 کروڑ سے تعمیر کی جائے گی۔ گاؤں اور منڈل سطح پر مسائل کیلئے ایک ملازم مقرر کیا جائے گا اور آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ٹنل(سرنگ) کا کام اندرون 3 سال میں مکمل کرکے ہزاروں ایکرکو پانی فراہم کروانگا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور بی آر ایس کو ووٹ دینا موسیٰ ندی میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ نلگنڈہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہمارے پاس بڑی اکثریت ہونی چاہئے۔ سیاست میں کوئی مستقل دشمن اور مستقل دوست نہیں ہوتا۔ آپ محنت کریں اور بھاری اکثریت دیں۔ بلدیاتی الیکشن کا خرچہ میرا ہے۔ میں ہاتھ جوڑ کروعدہ کرتا ہوں میں آپ سب کو فلاحی اسکیمیں فراہم کروں گا۔ 12 دن محنت کریں اور ہاتھ کے نشان پر ووٹ دیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ سینئر قاید و سابق وزیر کے۔جانا ریڈی نے کہاکہ بی جے پی نفرت پھیلانے توانائی صرف کررہی ہے اور بی آر ایس اپنے دور مکمل ناکامیوں کا ہی رہا اور وہ کانگریس کی ترقی کو چھوڑ کر صرف تنقید ہی کرتے ہیں۔ایم پی امیدوار کے۔ رگھویر ریڈی کا نلگنڈہ حلقہ کانگریس نے کہاکہ میری کامیابی یقینی دکھائی دے رہی ہے اور اب وہ نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ میں اکثریت کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔اس اجلاس میں ضلع صدر کانگریس پارٹی شنکر نایک صدرنشین بلدیہ بی۔سرینواس ریڈی ٹاؤن صدر جی۔موہن ریڈی گتہ امیت ریڈی محمد رفیق انجینئر جناب عزیز الدین بشیر ارکان بلدیہ زیڈ پی ٹی سی، ایم پی پی سرپنچ کے علاوہ قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔