بی جے پی ، دوباک کے نتائج گریٹر حیدرآباد میں دہرائے گی

   

اسٹیٹ الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤ میں کام کررہا ہے : اندرا سین ریڈی
حیدرآباد :۔ بی جے پی کے سینئیر قائد این اندرا سین ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ دوباک کے نتائج گریٹر حیدرآباد میں دہرانے کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگائی گئی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قائد نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے نظام آباد میں چیف منسٹر کی دختر کو شکست دی ۔ دوباک میں چیف منسٹر کے بھانجے کو شکست دی گئی حیدرآباد میں چیف منسٹر کے فرزند کو شکست دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد ، ملازمین ، بیروزگار نوجوان اور سماج کے تمام طبقات حکمران ٹی آر ایس سے سخت ناراض ہے جس کا بی جے پی کو زبردست فائدہ ہوگا اور مئیر کے عہدے پر بی جے پی آسانی سے قبضہ کرے گی ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹ سربراہ کرنے سے قبل اچانک انتخابی شیڈول کی اجرائی پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بھی حکومت کی تمام تدابیر ناکام ہوں گی ۔ ٹی آر ایس انتخابی وعدوں سے انحراف کرچکی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر پورا نہیں کیا گیا ۔ سیلاب کے متاثرین کے بجائے ٹی آر ایس کے حامیوں میں کمیشن حاصل کر کے 10 ہزار روپئے کی امداد تقسیم حقیقی متاثرین کو نظر انداز کیا گیا اس کا خمیازہ حکمران ٹی آر ایس کو بھگتنا پرے گا ۔ اندرا سین ریڈی نے یکم دسمبر کو سرکاری تعطل کا اعلان کرنے اور پولنگ بوتھ سطح پر سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ الیکشن کمیشن پر حکمران جماعت کی دم چھلہ بن کر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔۔