بی جے پی ، کانگریس کے منشوروں میں ٹی آر ایس کی جھلک

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ کی ترقی ملک بھر میں مثالی کئی ریاستوں میں تقلید : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 8اپریل ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں تلنگانہ میں جاری مختلف اسکیمات سے مماثل اسکیمات شروع کرنے کے دعوے کئے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی ایل بی نگر کے منصورآباد ڈیویژن میں حلقہ لوک سبھا بی ملکا ریڈی ٹی آر ایس کے امیدوار ایم راج شیکھر ریڈی ریاستی وزیر سی ایچ ملا ریڈی اور دوسروں کی موجودگی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ دونوں قومی جماعتیں اپنے انتخابات منشور میں ٹی آر ایس کی اسکیمات جیسے پروگراموں کا اعلان کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہماری اسکیمات کی قومی سطح پر ستائش کی جارہی ہے اور پارلیمانی انتخابات میں رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی ان اسکیمات کو اپنے منشور میں شامل کی ہیں ‘‘ ۔ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر نے کہا کہ ’’ ہماری ریاست ( تلنگانہ) قومی سطح پر ایک مثالی ریاست بن گئی ہے جس کی مرکز اور کئی ریاستیں تقلید کررہی ہیں ۔ ماضی میں مغربی بنگال اور گجرات میں ترقی کے مثال دی جاتی تھی لیکن اب ملک بھر میں تلنگانہ کی ترقی کی مثال دی جائے گی ۔ آندھراپردیش ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال کے بشمول آٹھ مختلف ریاستیں تلنگانہ کی رعیتو بندھو اسکیم کی تقلید کررہی ہے ۔