نئی دہلی ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے جو فی الحال کرپشن مقدمہ کے سلسلہ میں تہاڑ جیل میں قید ہیں، کہاکہ بی جے پی، آر ایس ایس اور حکومت ہندوستان کو ماقبل اصلاحات دنوں میں واپس لے جانا چاہتے ہیں جس میں فرائض زیادہ اور تحفظ بہت کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا ہندوستان کو پرانے ذہنی تحفظات کے دور میں لے جارہی ہے۔ ایس اے ڈی، آر ایس ایس، بی جے پی اور تحفظات کی اقدامات کے طالب ملک کو ماقبل اصلاحات دور میں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔ وہ 5 ستمبر سے جیل میں ہیں اور اپنے ارکان خاندان کو ٹوئیٹر پر اپنا پیغام شائع کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔