بی جے پی آئین کو بدلنے میں مسلسل مصروف

   

کانگریس کے ملک بھر میں احتجاجی پروگرامس ، ایم ایل اے ینم سرینواس کا خطاب

محبوب نگر ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئین کو تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، مرکز کی بی جے پی حکومت آئین کو بدلنے میں مسلسل مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ہم ملک بھر میں احتجاجی پروگرام منعقد کررہے ہیں ۔ وہ آج مستقر محبوب نگر کے وارڈ 11 ، 25 میں ’’جئے باپو ، جئے بھیم ، جئے سمویدھان ‘‘ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ مرکزی حکومت بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کو پامال کرنے کمربستہ ہوچکی ہے اگر آئین میں تبدیلی کی جاتی ہے تو اقلیتیں اپنے حقوق سے محروم ہوں گی ۔ آج ہم ہر گاؤں ، ہر گلی ، ہر گھر جاکر آئین کو درپیش سنگین خطرات سے واقف کروارہے ہیں ۔ عوام مرکز کی اس سازش کو ناکام بنائیں ۔ اس موقع پر ہوڈا چیرمین لکشمن یادو ، کانگریس قائدین چندرکمار گوڑ ، نامور قانون دان و ٹی پی سی سی سکریٹری این پی وینکٹیش ، سراج قادری ، بیکری انپنا ، انجینلو ، سابق چیرمین آنند کمار گوڑ ، شبیر احمد ، فیاض ، عظمت علی و دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے ۔