بی جے پی آج سب سے بڑی طاقت: مودی

   

Ferty9 Clinic

دو ارکان پارلیمنٹ اور دو کمروں سے شروعات کا عظیم سیاسی ثمر
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر جشن منانے کیلئے بی جے پی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے صرف دو ارکان پارلیمنٹ اور دو کمروں سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا۔ آج یہ پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن گئی ہے۔ بہار کے علاوہ 12 ریاستوں میں ضمنی انتخابات میں بھی بی جے پی کو شاندار فتح ملی ہے۔ تلنگانہ اور لداخ میں بھی اس نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کی وجہ سے ہی آج بی جے پی ملک کے کونے کونے تک پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہے تو ممکن ہے کے نعروں نے اثر دکھایا ہے۔ بی جے پی کا آئندہ نشانہ مغربی بنگال کو بنانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موت کے کھیل سے ووٹ نہیں مل سکتا۔ مودی نے مغربی بنگال میں بی جے پی ورکرس کی ہلاکت پر ممتابنرجی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر ممتابنرجی کی پارٹی یہ سمجھتی ہیکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بی جے پی ورکرس کا خاتمہ کرے گی تو عوام اسے سبق سکھائیں گے۔