چینائی: اے آئی اے ڈی ایم کے کے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ساتھ اپنے تعلقات توڑنے کے بعد پارٹی کیڈر اور درمیانی سطح کے لیڈر اتحاد چھوڑنے کے پارٹی کے فیصلے پر خوش ہیں۔تمل ناڈو میں تروچی سے اے آئی اے ڈی ایم کے کے پرجوش حامی کے سیلواراج نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے لیے بی جے پی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔اے آئی اے ڈی ایم کے ایک دراوڑی سیاسی جماعت ہے اور ایک ایسی سیاسی تنظیم سے تعلقات توڑنا جس میں ہمارے ساتھ کوئی مشترک نہیں ہے۔ اب ہمیں تمل ناڈو میں تمام طبقات سے بہت زیادہ تعاون ملے گا۔ پیرکوپارٹی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر منوسوامی کے ریاستی کمیٹی کے دفتر کے سامنے تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے فوراً بعد کارکنوں نے جشن منایا اور اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے آتشبازی بھی کی۔