سکریٹری لیجسلیچر کو نوٹس کی اجرائی
حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی سے بی جے پی ارکان کی معطلی کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں کی ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ اسپیکر نے اجلاس کے پہلے دن بی جے پی ارکان رگھونندن راؤ، ایٹالہ راجندر اور راجہ سنگھ کو اجلاس کے اختتام تک معطل کردیا گیا تھا۔ اسپیکر کے فیصلہ کیخلاف تینوں ارکان نے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی۔ درخواست گذاروں کے وکیل پرکاش ریڈی نے عدالت کو بتایا کہ ایوان کے قواعد اور دستوری اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پروسیڈنگ کی کاپی ارکان اسمبلی کو حوالے نہیں کی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی کے اُمور میں مداخلت سے گریز کریں۔ فریقین کی سماعت کے بعد سکریٹری لیجسلیچر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت جمعرات تک ملتوی کی گئی۔ ر