بی جے پی اقتدار میں آتے ہی دراندازوں کو واپس بھیج دیا جائیگا

   

وزیر داخلہ امیت شاہ کا اعلان ۔ بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب
نئی دہلی 7 اپریل:(ایجنسیز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو مغربی بنگال میں سیاسی تبدیلی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی تمام دراندازوں کو ان کے ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آسام کے پاتھارکنڈی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہی۔امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آسام کے بارک ویلی علاقے میں کانگریس نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دی، جس کے باعث وہ سری بھومی، سلچر اور کچھر اضلاع میں غالب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت اس لیے کرتی ہے کیونکہ اس قانون کے نافذ ہونے سے دراندازوں کے لیے ملک میں رہنا ممکن نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں “پریورتن’’ یقینی ہے اور بی جے پی ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد آسام، تریپورہ اور بنگال میں موجود تمام دراندازوں کو واپس بھیج دے گی۔امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی آسام میں “جاتی، ماتی اور بھیتی’’ کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ K/H