بی جے پی اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے :سی پی ایم

   

نئی دہلی،23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے مہاراشٹرا میں ایک ڈرامائی انداز میں دیویندر فڈنویس حکومت کی تشکیل پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سیاسی اخلاقیات اپنے زول تک پہنچ گئے ہیں۔سی پی ایم پولٹ بیورو نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ جس طرح فڈنویس نے وزیراعلی اور این سی پی کے اجیت پوار نے چوری چھپے نائب وزیراعلی کا حلف لیا۔ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے اور کسی بھی سطح تک گر سکتی ہے ۔ اس نے وہی کیا جو اس نے گوا، کرناٹک اور شمال مشرقی ریاستوں میں کیا تھا۔پارٹی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور گورنر آفس کا سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔