پٹنہ، 14 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 71 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہ فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری تارا پور سے ، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا لکھی سرائے سے ، سابق مرکزی وزیر رام کرپال یادو دانا پور سے ، سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کٹیہار سے ، سابق نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی بیتیا سے ، وزیر منگل پانڈے سیوان سے ، پریم کمارگیا شہر سے ، نتن نوین بانکی پور سے ، سنجے سراگی دربھنگہ سے اور جیوش مشرا جالے سے انتخاب لڑیں گے ۔ بہار اسمبلی کے اسپیکر اور پٹنہ صاحب کے رکن اسمبلی نند کشور یادو کا ٹکٹ کٹ گیا ہے ۔ان کی جگہ رتنیش کشواہاکو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ 243 رکنی اسمبلی کیلئے برسراقتدار جے ڈی یو اور بی جے پی دونوں مساوی 101 حلقوں سے انتخاب لڑرہے ہیں ۔