پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج پولیس نے اسمبلی حلقہ رام پور خاص کے بی جے پی امیدوار سمیت 250 لوگوں کے خلاف کل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ویسٹ روہت مشرا نے آج بتایا کہ اسمبلی حلقہ رام پور خاص سے بی جے پی کے ناگیش پرتاپ سنگھ عرف چھوٹے سرکار امیدوار ہیں، جہاں انہوں نے جمعہ کو بغیر اجازت اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جلوس نکالا، کووڈ پروٹوکوول پر عمل نہیں کیا ،اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، پولیس نے اڑن دستہ انچارج کمار کیرتی ویر نیلوتپل کی شکایت پر امیدوار ناگیندر پرتاپ سنگھ عرف چھوٹے سرکار کے خلاف نامزد و 249 نامعلوم سمیت کل 250 لوگوں کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اترپردیش میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
