سدھارتھ نگر: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ایم ایل اے و امیدوار راگھویندر پرتاپ سنگھ نے آج یہاں دعوی کیا کہ ان کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔سنگھ نے بدھ کو یواین آئی سے کہا‘مجھے جان سے مارنے کی دھمکی گذشتہ دو دنوں سے مل رہی ہے ۔ میرے نام سے فرضی فیس بک اکاونٹ بھی بنایا گیا تھا۔اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ میری سیکورٹی کے لئے میرے ساتھ سیکورٹی اہلکار چل رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوواہنی کا ریاستی صدر اور ہندو لیڈر ہونے کی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت مل رہی ہے اور وہ 10مارچ کو دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہونگے ۔اپوزیشن اپنے ہار سے کافی مایوس ہے اور ان کو جان سے ماروانے کی سازشوں میں ملوث ہے ۔لیکن ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوپائیں گے ۔
