بلندشہر ۔ اترپردیش سے بی جے پی امیدوار پردیپ چودھری نے کوتوالی دیہات میں شکایت درج کرواتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سردار نگر گاؤں میں عوامی رابطہ مہم میں تھے کہ ان کے موبائل فون پر آئی ایک کال میں ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ فون کسی دوسرے ملک سے کیا گیا ہے کیونکہ فون نمبر سات عدد کا تھا۔ بی جے پی امیدوار نے شکایت میں فون نمبر بھی درج کیا ہے، وہ اس قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ان کی عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی۔