بی جے پی امیدوار کی ریالی میں ایس پی کے نعرے

   

رامپور: سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے لیڈروں اور کارکنوں کے درمیان ایس پی کا خمار ابھی نہیں اترا ہے ۔ اس کی مثال یہاں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی انتخابی ریالی کے دوران دکھا جب بی جے پی کے کئی نئے چہرے ایس پی کے حق میں نعرے بازی کر گئے حالانکہ اعتراض کے بعد انہیں اپنی بھول کا احساس ہوا۔ اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔دراصل نفرت انگیز تقریر معاملے میں خاطی قرار دئیے گئے سابق کابینی وزیر اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی شانو سمیت کئی لیڈروں اور کارکنوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی ہے جس کے بعد یہ سبھی لیڈر بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کے انتخابی مہم کے لئے نکلے تھے ۔ اس دوران سائیکل پر بٹن دبانے کا نعرہ لگا دیا۔ جبکہ بی جے پی امیدوار کا انتخابی نشان کمل ہے ۔اس پر لوگوں کی بھیڑ نے اعتراض کا اظہار کیا۔ تو فورا اس کی تصحیح کی گئی اور پھر کمل کے پھول کے نعرے لگے ۔ وہیں کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا اور اسے وائرل بھی کردیا۔ جو رامپور میں موضوع بحث بنا ہو اہے ۔