بی جے پی ‘ امیٹھی سے کامیابی حاصل کریگی : گوئل

   

بریلی ( یو پی ) 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی اس بار امیٹھی سے کامیابی حاصل کریگی اور کانگریس صدر راہول گاندھی کو شکست ہوگی ۔ انہوں نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں ہر شعبہ میں قابل لحاظ کام ہوا ہے اور بی جے پی سابق کی بہ نسبت اس بار زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی اور اس بار بی جے پی کو امیٹھی میں بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے راہول گاندھی کے کیرالا کے ایک حلقہ سے بھی انتخاب لڑنے کی اطلاع پر تنقید کی اور کہا کہ وہ یو پی سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔ یو پی سے کافی دور کیرالا سے بھی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں ۔