بی جے پی انتخابی منشور کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کے ساتھ انتخابی انتظامیہ کمیٹی کے کنوینر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، انتخابی منشور کمیٹی کے کنوینر سابق وزیر جینت ملیا اور پارٹی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتانند شرما بھی موجود رہے ۔بی جے پی نے تین دن قبل اس کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد آج اس کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی ۔