ہماری روایت شہیدوں کی ہے جیل سے معافی نامہ لکھوانے کی نہیں،ریالی سے پرینکا گاندھی کا خطاب
بیلگام: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر بزدلانہ نظریہ کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔یہاں ‘‘جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان’’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہول گاندھی سے خوفزدہ ہے جو آئین کیلئے مسلسل لڑ رہے ہیں۔اس دوران پرینکا کے ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔ طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے راہول گاندھی ریلی میں شامل نہیں ہو سکے ۔گاندھی نے ہندوستانی آئین کو‘‘صرف ایک کتاب نہیں بلکہ لوگوں کیلئے ایک سرکشا کووچ’’ بتایا اور زور دے کر کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے بابا صاحب امبیڈکر کا وژن اس میں شامل ہے ۔وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے حالیہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے ان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرنے اور آئین کو مجروح کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، ‘‘کوئی بھی حکومت بابا صاحب اور آئین کی اس طرح توہین کرنے ۔ کے لئے اتنی نیچے نہیں گری ہے ’’۔کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے وزراء نے انتخابات کے دوران آئین میں تبدیلی کرنے پر کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آزادی کے 75 سال بعد کوئی حکومت یہ دعویٰ کرے گی کہ ملک کو 1947 میں آزادی نہیں ملی۔بابا صاحب کے تئیں حکومت کی مبینہ توہین پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس میں بی جے پی کی نظریاتی جڑوں کی وجہ سے آئین پر روزانہ حملہ ہو رہا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے بی جے پی پر سماجی انصاف اور ریزرویشن مخالف ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ موجودہ حکومت میں الیکشن کمیشن غیر موثر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، خاص کر خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو، جہاں بی جے پی کی سرکار تھی۔صنعتکار اڈانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت ان کے ہاتھ میں چلی گئی ہے اور اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، خاص طور پر جب وہ پارلیمنٹ میں تشویشات کا اظہار کرتے ہیں۔گاندھی نے کہا ‘‘ہم اپنے نظریے کیلئے مرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری روایت شہیدوں کی ہے جیل سے معافی نامہ لکھوانے کی نہیں۔ نہ تو وہ، نہ ہی راہول گاندھی اور نہ ہی کانگریس لیڈر بی جے پی کی دھمکیوں سے ڈریں گے ۔