چھتیس گڑھ میں انتخابی ریالی سے راہول گاندھی کا خطاب
رائے پور: چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 3 دن باقی ہیں اور آج کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جگدل پور میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ (بی جے پی لیڈر) قبائلی نوجوانوں پر پیشاب کرتے ہیں پھر ویڈیو وائرل کرتے ہیں۔ وہ قبائلیوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ کہاں ہونی چاہیے!راہول گاندھی نے کہا کہ آپ کیلئے لفظ ‘ونواسی’ ایجاد کیا گیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی جگہ جنگل میں رہنے والے جانوروں کی طرح ہونی چاہیے جیسا کہ ان کے لیڈر جانوروں کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں۔ ان کے ذہن میں آپ لوگ جنگل کے باشندے ہیں جبکہ آپ کو لفظ ‘آدیواسی’ سے مخاطب کیا جانا چاہئے جوکہ ایک انقلابی لفظ ہے۔ لفظ ‘آدیواسی’ میں آپ کی سچائی بیان ہوتی ہے۔ آدیواسی کا مطلب ہے وہ جو اس ملک کے پہلے مالک ہیں۔انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی اس (آدیواسی) لفظ کو استعمال نہیں کرتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر وہ یہ لفظ استعمال کریں گے تو انہیں آپ کے جنگلات، پانی اور زمین واپس کرنے پڑیں گے۔
