بی جے پی اور بی آر ایس میں انتخابی مفاہمت طئے: ریونت ریڈی

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ لوک سبھا میں بی آر ایس کے ارکان نے ان سے ملاقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی اور بی آر ایس میں مفاہمت طئے ہوچکی ہے۔ بی آر ایس ارکان نے انکشاف کیا کہ 17 لوک سبھا حلقوں میں بی آر ایس 7 جبکہ بی جے پی 9 نشستوں پر مقابلہ کرے گی اور مجلس کو ایک نشست دی جائے گی۔ اسمبلی چناؤ میں بی جے پی کی جانب سے بی آر ایس کی تائید کرتے ہوئے دوبارہ تشکیل حکومت کی راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ کیلئے تینوں پارٹیوں میں مفاہمت کا اعتراف خود بی آر ایس ارکان نے کیا ہے۔
جن کے ناموں کا وقت آنے پر انکشاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ خود بھی اس مفاہمت سے ناراض ہیں۔