بی جے پی اور تلگودیشم قائدین نے علم بی بی کو ڈھٹی پیش کی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) یوم عاشورہ کے موقع پر تاریخی بی بی کے علم کا جلوس روایتی گنگا جمنی تہذیب کا مظہر رہا۔ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بصد عقیدت و احترام بی بی کے علم پر ڈھٹی پیش کی۔ بی جے پی اور تلگو دیشم قائدین کی جانب سے بی بی کے علم پر ڈھٹی پیش کی گئی۔ جی ہنمنت راؤ صدر جے ہو بھارتیم، سابق ڈپٹی میئر جی سبھاش چندر جی، تلگودیشم کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر اے بھرت پرکاش، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر پی رویندر چاری، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری تلگودیشم، میر فراست علی باقری، ہاشم حسین سابق نائب صدر بی جے ایم ایم، سید سعید عالم سابق نائب صدر بی جے ایم ایم، میر علی یاور اطہر، جوگیندر سنگھ ( تلگودیشم )، بلجیت سنگھ ، وی ستیہ نارائنا ( صدر پتھر گٹی ڈیویژن ) اور دیگر قائدین نے بصد احترام جلوس کا استقبال کیا اور ڈھٹی پیش کی۔R