اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ بی جے پی اور آر ایس ایس میٹنگس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے تئیں گہرے ہوتے عدم اطمینان سے بی جے پی اعلی قیادت اچھی طرح سے واقف ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس کو اقتدار ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سے حواس باختہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایک ماہ میں چترکوٹ، ورنداون اور لکھنؤ میں میٹنگیں ہوئی ہیں۔ ان میٹنگیں کا ایجنڈا حکومت عملی طے کرنا ہے تاکہ کسانوں اور کروڑوں بے روزگار نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں کو کسی طرح بھلایا جاسکے اور لوگوں کو بہکانے کے لئے نئے نئے طریقے ڈھونڈھے جائیں۔