کورٹلہ میں کانگریس قائد جے کرشنا راؤ کی میڈیا سے بات چیت
کورٹلہ ۔ مقامی شوگر فیاکٹری کو کھولنے اور ہلدی کی واجبی قیمت کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان سیاسی وابستی سے بالاتر ہوکر بروز منگل مٹ پلی ٹاؤن میں ریالی اور مہادھرنا منعقد کرنے پر کسانوں کے جذبات کا خیال کئے ۔ بغیر کسانوں کے اور کسان قائدین کے تعلق سے رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ نے اقتدار کے نشہ میں جو بیان دیا ہے اس کی کرشنا راؤ قائد کانگریس آئی پارٹی نے شدید مذمت کی ۔چہارشنبہ کے دن جواڈی کرشنا راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس آئی پارٹی کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ اچم پیٹ میں سرکاری شعبہ میں شوگر فیاکٹری قائم کی تھی ۔ جس کیو جہ سے اس علاقہ میں ترقی کی بنیاد پڑی تھی ۔ بعد ازاںاقتدار میں آئی تلگودیشم پارٹی نے 51 فیصد خانگی افراد کو غیر قانونی طور پر فروخت کردیا اور اس وقت کے ودیا ساگر راؤ جو تلگودیشم پارٹی میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ۔ لیکن اس وقت فیاکٹری جو فروخت کی جارہی تھی اسے روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے اور بعد ازاں انتخابات کے موقع پر متیم شوگر فیاکٹری کے نہ کھولنے پر فیاکٹری کے گیٹ کے قریب پھانسی لیکر خودکشی کرلینے کا وعدہ کیا تھا ۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد اب اس طرح کے بیانات دینا ان کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکن اسمبلی کورٹلہ اس طرح کے بیانات دیتے رہیں گے تو عوام خاموش نہیں رہیں گے ۔ نظام شوگر فیاکٹری جو کئی سال سے بند ہے۔اس فیاکٹری کو کھولتے اور بلدی خصوصی بورڈ کو قائم کرنے کا رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمیتی کویتا نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے وعدہ سے انحراف کرنے پر پارلیمانی انتخابات میں عوام سبق سکھایا ہے ۔ اس بار پانچ دنوں میں خصوصی ہلدی بورڈ قیام کرنے کا وار ہلدی کی واجبی قیمت 15 ہزار دینے کا بانڈ پیپر پر لاکھ کر دینے والے ڈی اروند رکن پارلیمنٹ نظام آباد اپنا وعدہ فراموش کرچکے ہیں ۔کسانوں کے تعلق سے اقتدار کے نشہ میں کل ابراہیم پٹنم منڈل پریشد میں منعقدہ اجلاس میں جو تقریر کی ہے ۔ عوام اور کسان ودیا ساگر راؤ کو مناسب سبق سکھائیں گے ۔ مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی ٹی آر ایس پارٹی کسانو ںکو دھوکہ دیتے ہوئے الزام تراشی کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو پارٹیاں گلی میں کشتی ، دہلی میں دوستی کر رہی ہیں ، کرشنا راؤ قائد کانگریس آئی پارٹی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح عوام کے ساتھ دھوکا کیا جائے گا تو جس طرح شریمتی کے کویتا کو پارلیمانی انتخابات میں نظام آباد کی عوام نے سبق سکھایا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں کے ودیا ساگر راؤ اور پارلیمانی انتخابات میں ڈی اروند کو وہی سبق سکھایا جائے گا ۔
