حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ یہ غلط پروپگنڈہ کیا جارہا ہے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو جی ایچ ایم سی کے چناؤ میں بی جے پی کو کامیابی کیوں ملتی۔ ہم دوباک کا چناؤ کیوں جیتے ہوتے۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ارکان اسمبلی میں سے کوئی بھی پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں نہیں گیا۔