بی جے پی اور کانگریس ایک قسم کے پَر والی دو مختلف چڑیاں : مایاوتی کیا جھوٹ اور دھوکہ پر صرف بی جے پی کا ہی حق ہے ؟

   

لکھنؤ ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کی اقل ترین آمدنی اسکیم کو ’’غریبی ہٹاؤ 2.0‘ ‘ قرار دیتے ہوئے اس کو ’’بلف‘‘ (دھوکہ) سے تعبیر کرنے بی جے پی کے تخمینہ کی حمایت کی لیکن کانگریس کی طرف سے ماقبل انتخابات کئے گئے وعدہ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کا بھی مذاق اڑیا اور سوال کیا کہ انتخابی بلف (جھوٹ ؍ دھوکہ) پر آیا صرف حکمراں پارٹی کا ہی کامل حق ہے۔ مایاوتی نے مزید کہا کہ غریبوں کسانوں اور دوسروں کو دھوکہ دینے کے معاملہ میں بی جے پی اور کانگریس ایک ہی قسم کے پر کی دو مختلف چڑیاں ہیں‘‘۔