حیدرآباد۔/9 اپریل، ( این ایس ایس ) سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ نے آج کہا کہ ٹی آر ایس کو ووٹ دینے سے ریاست تلنگانہ کی ترقی میں مدد ملے گی ۔ کانگریس اور بی جے پی کو ووٹ دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں بھی نہیں بچیں گی۔ ہریش راؤ نے حلقہ لوک سبھا میدک میں ٹی آر ایس کے امیدوارکتہ پربھاکر ریڈی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قومی جماعتیں اپنے وعدوں کی تکمیل میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عوام کیلئے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری نہیں کی اور صرف کرپشن میں ملوث رہی ہیں۔ ہریش راؤ نے عوام سے ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔