اگرتلہ۔تریپورہ میں حکمراں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی جادب لال دیبناتھ حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے کیمرے میں پکڑے گئے۔بی جے پی تریپورہ کے ریاستی صدر راجیب بھٹاچاریہ نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی جلد ہی انہیں نوٹس جاری کرے گی اور وضاحت طلب کرے گی۔ سیشن کے دوران ناتھ کا ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس کی وجہ سے سخت تنقید ہوئی ہے اور قانون سازکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوام نے اس عمل کو شرمناک قرار دیا۔