بی جے پی ایم ایل اے کو دھمکانے والے ملزم کی پستول کا لائسنس منسوخ ہوگا

   

مظفر نگر ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک ایسے ملزم کی پستول کا لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جس نے کھٹولی کے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی کو شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوئی جھڑپ میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس میں شکایت درج کروائے جانے کے بعدملزم ہری سوروپ شرما کی پستول کا لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
گزشتہ ماہ ایک شادی کی تقریب میں شرما نے بی جے پی ایم ایل اے کو پستول دکھاکر دھمکایا تھا جس پر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی تاہم فریقین کے درمیان مصالحت کے بعد پولیس نے ہری سوروپ شرما کو کلین چٹ دیدی ۔