بی جے پی ایم ایل اے کو سابق گن مین سے جان کا خطرہ

   

بہرائچ: بی جے پی ایم ایل اے سریشور سنگھ نے اپنے سابق گنر سے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے اس کے خلاف ہردی تھانہ علاقے میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ مہسی اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے سریشور سنگھ کی مانیں تو سابق گنر کبھی بھی موقع پاتے ہی انہیں گولی مار سکتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ سابق گنر رہے ہیڈ کانسٹیبل آنند رائے نے تھانے میں ہوم گارڈ جوان سے بات چیت کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ اس کے بعد آنند رائے کے خلاف ہردی تھانہ علاقے میں یکم ستمبر کو مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ ایس پی ورندا شکلا نے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے ۔ ملزم پولیس ملازم موجودہ وقت پولیس لائن میں تعینات ہے ۔ہیڈ کانسٹیبل آنند رائے نے آدم خور بھڑئیے کے سرچ مہم میں ڈیوٹی لگنے کے دوران پولیس تھانے میں بات چیت میں ایم ایل اے پر حملے کی بات ہوم گارڈ سے کہی تھی۔
پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے ۔