بی جے پی ایم ایل اے کی سرکاری عہدیدار کو دھمکی

   

Ferty9 Clinic

ودیشا (مدھیہ پردیش) : بی جے پی کی ایم ایل اے لینا جین کو ایک سرکاری عہدیدار کو دھمکاتے ہوئے کیمرہ میں قید کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ودیشا میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں عہدیدار مبینہ طور پر ایم ایل اے کو سرکاری تقریب میں مدعو کرنا بھول گیا۔ لینا عہدیدار پر برس پڑی اور کہا کہ وہ گیاراس پور میں نوکری کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔ لینا کو اس بات پر برہمی ہوئی کہ سابق ایم ایل اے کو مدعو کیا گیا جبکہ اسے نظرانداز کردیا گیا۔