بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔ بی جے پی کے بنگلورو ساوتھ کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف سٹی پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی میں غیرمجاز داخلہ کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ بی جے پی یوا مورچہ کے صدر کے خلاف دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر نے کیمپس میں ریلی کی اجازت نہیں لی تھی اور زبردستی گھس آئے تھے اس لئے یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تیجسوی سوریہ نے آرٹس کالج کے قریب طلبا سے خطاب کیا تھا ۔