حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ نے گورنر آندھرا پردیش بی ہری چندن سے راج بھون میں ملاقات کی اور الزام لگایا کہ وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم اپنی پر تشدد سیاست کے ذریعہ آندھرا پردیش میں امن و ضبط کے لیے خطرہ بن گئے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی سے اپیل کی کہ وہ دوستانہ سیاسی ماحول پیدا کریں ۔ برسر اقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں نے تصادم کی راہ اختیار کی ہے ۔ اپنا اختلاف لفظی بحث و تکرار تک محدود رکھنا چاہئے ۔۔
