بی جے پی ایم پی رگھونندن راؤ کو دھمکی آمیز کالس

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ رگھونندن راؤ کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ۔ نامعلوم شخص نے رگھونندن راؤ کو فون کیا اور کہا کہ وہ حیدرآباد میں موجود ہے اور شام تک انہیں ہلاک کردے گا۔ یہ چھٹواں موقع ہے جب رگھونندن راؤ کو ٹیلیفون پر ہلاک کرنے کی دھمکی ملی ہے۔ رگھونندن راؤ نے پولیس کو ٹیلیفون نمبر حوالے کیا جس سے کال موصول ہوا تھا۔ پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرکے نمبر کے ذریعہ کالر کا پتہ چلانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رگھونندن راؤ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ کالر نے دھمکی دی کہ رکن پارلیمنٹ کو کوئی بھی بچا نہیں پائے گا۔ رگھونندن راؤ کو دھمکی آمیز کال پر ان کے حامیوں میں تشویش ہے ۔ سابق میں ماؤسٹ کے نام پر رگھونندن راؤ کو کال آیا تھا جس میں ماؤسٹوں کے خلاف چھتیس گڑھ آپریشن کگار کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سابق میں بھی نامعلوم کالر نے کہا تھا کہ اس کی ٹیم حیدرآباد میں ہے اور کسی بھی وقت کارروائی کرسکتی ہے۔ علحدہ نمبرسے یہ کال کئے جارہے ہیں۔ بی جے پی ایم پی کو جو کال موصول ہوا ، وہ ملک کے کسی شہر سے معلوم ہوتا ہے۔1